پاکستان
09 جنوری ، 2015

لیاری مبینہ پولیس مقابلہ:2گینگ وار کارندے ہلاک،5اہلکار زخمی

لیاری مبینہ پولیس مقابلہ:2گینگ وار کارندے ہلاک،5اہلکار زخمی

کراچی .....کراچی کے علاقے لیاری میں گینگ وار ملزمان کے ساتھ مقابلے کے نتیجے میں 2 گینگ وار کارندے ہلاک جبکہ 5 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔ پولیس نے دعوی کیا کہ لیاری کے علاقے کلاکوٹ کی جھٹ پٹ مارکیٹ میں گشت پر مامور پولیس اہلکار پر گینگ وار ملزم نے فائرنگ کردی پولیس کی جوابی فائرنگ کےنتیجے میں گینگ وار کا ملزم رمضان ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق بابا لاڈلہ گروپ سے ہے جوکہ متعدد وارداتوں میں ملوث ہےجبکہ بغدادی تھانے کی حدود سیفی لائن میں پولیس کے ساتھ مقابلے میں عابد عرف ابا ہلاک ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم 10 سے زائد قتل کی وارداتوں میں ملوث ہے جبکہ گزشتہ شام سے اب تک گینگ وار ملزمان کے درمیان مقابلے کے نتیجے بغدادی پولیس کے 5 اہلکار بھی زخمی ہوگئے ہیں جنہیں پی این ایس شفا ء منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :