پاکستان
09 جنوری ، 2015

ندیم احمد کا قتل قابل مذمت،قاتل پکڑے جائیں ،رابطہ کمیٹی

ندیم احمد کا قتل قابل مذمت،قاتل پکڑے جائیں ،رابطہ کمیٹی

کراچی ....متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹرکے کارکن ندیم احمدکوکالعدم تنظیم کے موٹرسائیکل سواردہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کرکے قتل کرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ ندیم احمدکے بہیمانہ قتل کانوٹس لیاجائے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ندیم احمد2012میں عائشہ منزل پرہونے والے بم دھماکہ میں ملوث لشکرجھنگوی اورتحریک طالبان پاکستان کے گرفتاردہشت گردوں کی شناخت کے کیس میں اہم گواہ تھے جنہوں نے حق پرست رکن سندھ اسمبلی منظرامام شہیدکے ہمراہ سی آئی ڈی سینٹرمیں چوہدری اسلم شہیدکے پاس جاکر وہاں گرفتاردہشت گردوں کی شناخت بھی تھی، جس کے بعد سے وہ دہشتگردوں کی ہٹ لسٹ پرتھے اورانہیں قتل کی مسلسل دھمکیاں مل رہی تھیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہرمیں قانون نافذکرنے والے اداروں اورپولیس کی بھاری نفری کے باوجودسرعام ایم کیوایم کے معصوم وبے گناہ کارکنان کے قتل کے واقعات روزکامعمول بن گئے ہیںجبکہ ان دہشتگردوںکوگرفتارکرنے والاکوئی نہیں ہے جوکہ لمحہ فکر ہے۔رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم میاں محمدنوازشریف،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان،گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباداوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ اورنگی ٹاؤن کے کارکن ندیم احمدکے بہیمانہ قتل کانوٹس لیاجائے اور قتل کی واردات میں ملوث دہشت گردوں اوران کے سرپرستوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔ ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹرکے کارکن ندیم احمد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن کہف الوریٰ،حق پرست اراکین اسمبلی ریحان ظفر اورسیف الدین خالدنے عباسی شہیداسپتال جاکر موقع پرموجودعینی شائدین سے واقعے کی تفصیلات معلوم کیں اورواقعے میں زخمی ہونے والے افرادکی عیادت کی اور الطاف حسین کی جانب سے ان کی خیریت دریافت کی۔

مزید خبریں :