پاکستان
10 جنوری ، 2015

لاہور:مبینہ پولیس مقابلہ، کالعدم تنظیم کاکمانڈر2ساتھیوں سمیت ہلاک

لاہور:مبینہ پولیس مقابلہ، کالعدم تنظیم کاکمانڈر2ساتھیوں سمیت ہلاک

لاہور.....لاہور برقی روڈ پر حساس اداروں اور پولیس نے ایک گھر پرچھاپہ مار کر کالعدم تنظیم کے ایک کمانڈر سمیت3 دہشت گرد ہلاک کر دئیے۔ذرائع کے مطابق واہگہ بارڈر بم دھماکے میں گرفتار افراد کی مخبری پر حساس اداروں اور پولیس نے برقی روڈ پر واقع ایک گھر پر چھاپہ مارا، جس پر گھر میں موجود کالعدم تحریک طالبان کا اہم کمانڈر روح اللہ عرف قریشی اور اس کے2 ساتھیوں نے فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ کمانڈر روح اللہ نے خود کو بارودی مواد سے اڑا لیا۔کمانڈر روح اللہ واہگہ بارڈر دھماکے کا ماسٹر مائنڈ اور اس کا تعلق فضل اللہ گروپ سے بتایا جاتا ہے۔

مزید خبریں :