28 اپریل ، 2012
خیرپور … خیرپور میں گذشتہ روزدوگروپوں میں ہونیوالی ہنگامہ آرائی کے بعد امن وامان کی صورتحال بہتر ہے اور پولیس کا گشت جاری ہے۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری مختلف شاہراہوں اورچوک پر تعینات ہے ، پولیس نے تاجروں اور دکانداروں پر زور دیا ہے کہ کاروباری سرگرمیاں دوبارہ شروع کریں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صورتحال کنٹرول میں ہے، گذشتہ روزکی ہنگامہ آرائی کے بعد پولیس نے دونوں گروپوں کے 60سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔