پاکستان
11 جنوری ، 2015

کراچی ایکسپو سینٹر میںاینٹی کار لفٹنگ سیلکے تحت اسٹال

کراچی......کراچی کے ایکسپو سینٹر میں جاری لائف اسٹائل ایکسپو میں اینٹی کار لفٹنگ سیل نے ایک اسٹال لگایا ہے جس میں جعلی نمبر پلیٹس ، چیچز نمبروں میں جعلسازی اور دیگر معلومات فراہم کی گئی۔اے سی ایل سی حکام کے مطابق لائف اسٹائل ایکسپو میں اینٹی کار لفٹنگ سیل میں لوگوں کو معلومات کی فراہمی کے لیے کتابچے ، اسمارٹ اسکرین اور بورڈز کا سہارہ لیا گیا، اسٹال کا مقصد یہ تھا کہ جعلی نمبر پلیٹوں سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے کہ کیسے بناوٹ، ساخت اور لکھائی سے جعلی نمبر پلیٹوں کا پتہ لگایا جاسکتا ہے، اسی طرح چیچز نمبرز پنچ کیے جانے کا بھی کیمیکل کے ذریعے پتا لگایا جاسکتا ہے، اے سی ایل سی حکام نے شہریوں سے اپیل کی کہ گاڑیاں لیتے وقت فون پر معلومات حاصل کرنے کے علاوہ اے سی ایل سی کے شریف آباد یا آرٹلری میدان میںواقع دفاتر پر گاڑیاں اور کاغذات لاکر جانچ پڑتال کرلیں تاکہ بعد میں انھیں جعلسازی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید خبریں :