28 اپریل ، 2012
لاہور … لاہور ریلوے اسٹیشن پر بم دھماکے میں استعمال ہونے والا ریموٹ مل گیا، جسے اسٹیشن کے باتھ روم میں چھپایا گیا تھا۔ دھماکے میں استعمال ہونے والا ریموٹ ریلوے اسٹیشن پر پلیٹ فارم نمبر 2 کے واش روم کی ٹنکی میں رکھا گیا تھا۔ ریلوے پولیس نے ریموٹ کنٹرول کو تجزیے کیلئے بم ڈسپوزل کو بھجوا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں 6 کلو گرام بارود استعمال کیا گیا تھا جس میں 4 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔