29 اپریل ، 2012
گھوٹکی ... گھوٹکی کے قریب قومی شاہراہ پر دو مسافر بسوں میں تصادم کے باعث 25 مسافر زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر میسرو کے مقام پر دو مسافر بسیں آپس میں ٹکراگئیں ،تصادم کے نتیجے میں 25 مسافر زخمی ہوگئے، جنہیں تحصیل اسپتال گھوٹکی منتقل کردیا گیا ہے،پولیس کے مطابق ہائی وے کی ٹوٹ پھوٹ کے باعث دونوں طرف کا ٹریفک ایک ہی ٹریک پر چل رہا تھا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا،اسپتال میں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔