کھیل
29 اپریل ، 2012

میسوری: اسپورٹس کلب کا ٹینٹ گرنے سے ایک شخص ہلاک ،سوسے زائد زخمی

 میسوری: اسپورٹس کلب کا ٹینٹ گرنے سے ایک شخص ہلاک ،سوسے زائد زخمی

سینٹ لوئیس … امریکا کے شہر سینٹ لوئیس میں آندھی کی وجہ سے اسپورٹس کلب کا ٹینٹ گر نے سے ایک شخص ہلاک اور 100سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔امریکی ریاست میسوری کے شہر سینٹ لوئیس کے ایک اسپورٹس کلب میں بیس بال ٹیم کے مداح اپنی ٹیم کی فتح کا جشن منارہے تھے کہ تیز ہواوٴں نے ان کا ٹینٹ اکھاڑ پھینکا۔جس سے ایک شخص ہلاک اور 100سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ سینٹ لوئیس فائر ڈیپارٹمنٹ افسر کے مطابق جب وہ حادثے کی جگہ پہنچے توٹینٹ میں بجلی کی ٹوٹی تاریں پڑی تھیں۔ مقامی حکام کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

مزید خبریں :