پاکستان
29 اپریل ، 2012

خیبرایجنسی:جمرود اسٹیڈیم کے قریب دھماکا،4افراد زخمی

خیبرایجنسی:جمرود اسٹیڈیم کے قریب دھماکا،4افراد زخمی

پشاور… خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں اسپورٹس اسٹیڈیم کے قریب دھماکے سے چارافرادزخمی ہوگئے۔خاصہ دار فورس ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں اسپورٹس اسٹیڈیم سے متصل ورکشاپ میں زوردار دھماکا ہوا جس سے وہاں کھڑی ایک گاڑی تباہ ہوگئی۔دھماکے سے چارافرادزخمی ہوئے جنہیں پشاور منتقل کیاجارہاہے۔اسپورٹس اسٹیڈیم میں کل جماعت اسلامی کا جلسہ بھی ہوناہے جہاں امیر جماعت اسلامی منورحسن ،قاضی حسین احمد سمیت دیگر مرکزی قائدین کی امد متوقع ہے اوراسٹیڈیم میں کھیل کی سرگرمیوں پر پابندی تھی اورجلسہ کی تیاریاں جاری تھیں۔

مزید خبریں :