29 اپریل ، 2012
پشاور… پشاور کے نواحی علاقہ بڈھ بیر میں ایک گھر پر دستی بم حملے میں تین خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے اطلس خان نامی شخص کے گھر پر پہلے فائرنگ کی جس پرگھر کے مکینوں نے جوابی فائرنگ شروع کر دی اس دوران حملہ آوروں نے حملہ آوروں نے گھر پر دستی بم پھینکا جس سے تین خواتین زخمی ہوگئیں۔ فائرنگ کے نتیجے میں میں دو حملہ آور زخمی بھی ہوئے۔ زخمیوں کولیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔