29 اپریل ، 2012
اسکردو… گیاری سیکٹر میں پھنسے جوانوں کو نکالنے کیلئے سرچ اینڈ ریسکیوآپریشن 23ویں دن بھی جاری ہے اور اب تک آٹھ مختلف مقامات سے انیس لاکھ ٹن برف ہٹائی گئی ہے۔ گیاری میں بھاری مشینوں اور افرادی قوت میں اضافہ کردیا گیا ہے، کھدائی کے ذریعے ہٹائی گئی برف پگھلنے سے ایک کلومیٹر طویل جھیل بن گئی ہے۔ سخت موسمی حالات میں بھی جوان رات دن امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں ،اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزشن کے کمانڈنگ آفیسرکرنل احسان گیلانی نے جیونیوز کو بتایا کہ ہزاروں فٹ کی بلندی پر موبائل اور انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے اور اب ریسکیو آپریشن کے مقام سے وڈیو لنک کے ذریعے فوٹیج اور تصاویر بھیجی جا سکیں گی۔