پاکستان
29 اپریل ، 2012

جمرود اسٹیڈیم دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا،2کی حالت تشویشناک

جمرود اسٹیڈیم دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا،2کی حالت تشویشناک

پشاور… خیبر ایجنسی کے جمرود اسٹیڈیم دھماکے کے 10 زخمی پشاور منتقل کئے گئے ہیں جن میں سے ایک زخمی دم توڑ گیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق جمرود بازار اسٹیڈیم دھماکے کے دس زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس لایا گیا جن میں ایک نوعمر لڑکا بھی شامل ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق ایک زخمی دم توڑ گیاہے۔ دیگر زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اسپتال مین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ اور زخمیو ں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :