پاکستان
29 اپریل ، 2012

نجی تنظیم امیریکن کمیٹیز آن فارن ریلیشنز کاحسین حقانی کیلئے ایوارڈ

نجی تنظیم امیریکن کمیٹیز آن فارن ریلیشنز کاحسین حقانی کیلئے ایوارڈ

واشنگٹن… امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کو خارجہ پالیسی کیلئے خدمات پر نجی امریکی تنظیم نے ایوارڈ دیا ہے۔ ایک نجی امریکی تنظیم امیریکن کمیٹیز آن فارن ریلیشنز کی جانب سے یہ ایوارڈ حسین حقانی کو واشنگٹن میں ایک تقریب میں دیا گیا۔ تنظیم کے صدر جان برائرلے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حسین حقانی نے بطور سفیر، اسکالر اور صحافی کے پاکستان کے لیے مثالی خدمات انجام دیں۔ انہوں نے پاک امریکا تعلقات میں بہتری کے لیے حسین حقانی نے قابل قدرکوششیں کیں، قوموں کے درمیان خوشگوار تعلقات میں اصل رکاوٹ بدگمانی کا پایا جانا ہے، اس موقع پر حسین حقانی نے کہا کہ امریکا پاکستان کو صرف دہشت گردی کے خلاف جنگ کے تناظر میں نہ دیکھیں، امریکا پاکستانیوں کو اپنا نقطہ نظر ، طاقت کا استعمال کیے بغیر بتائے، ان کا کہنا تھا کہ سفارت کاری میں تحمل اور ثابت قدمی اہم قدریں ہیں۔

مزید خبریں :