پاکستان
29 اپریل ، 2012

شہباز شریف نے رحمن ملک کو پھر جھوٹوں کا آئی جی قرار دے دیا

شہباز شریف نے رحمن ملک کو پھر جھوٹوں کا آئی جی قرار دے دیا

لاہور… وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جھوٹوں کا آئی جی اپنی کرپشن چھپانے کے لیے ان پر الزام تراشی کر رہا ہے۔ وہ علی بابا چالیس چوروں کی طرح کسی کو چھپ کر نہیں ملتے بلکہ دن کی روشنی میں ملتے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں دو ارب روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے مسلم ٹاوٴن فلائی اوور کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ یہ دعویٰ تو نہیں کرتے کہ ان کے تمام منصوبے کرپشن سے پاک ہیں تاہم وہ یہ ضرورکہتے ہیں کہ پنجاب میں تمام ترقیاتی منصوبے انسانی حد تک شفاف ہیں۔ شہباز شریف نے این ایل سی کی بہترین کاکردگی پر آرمی چیف جنرل کیانی کی تعریف بھی کی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ میں علی بابا اور چالیس چوروں کا حصہ بھی ہوتا ہے۔ یار لوگوں کو بڑی تکلیف ہے کہ بچوں کوتعلیم سے روشناس کیوں کروا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے دعوی کیا کہ اگر عوام نے انہیں دوبارہ موقع دیا تو وہ تین سال میں ملک سے لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں کو ختم کر دیں گے۔

مزید خبریں :