پاکستان
29 اپریل ، 2012

ن لیگ کی طاقت عوام ہیں، شجاعت غلط فہمی میں نہ رہیں،رانا ثناء

 ن لیگ کی طاقت عوام ہیں، شجاعت غلط فہمی میں نہ رہیں،رانا ثناء

لاہور… پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ چودھری شجاعت پنجاب حکومت کے حکم امتناعی پر چلنے کا ثبوت دیں ، ورنہ سیاست چھوڑ دیں۔ لاہورسے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ چودھری شجاعت حسین کے پاس اگر پنجاب حکومت کے حکم امتناعی پر چلنے کا ثبوت ہے تو وہ پیش کرنے میں دیر نہ کریں ۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن کی طاقت عوام ہیں، چودھری شجاعت کسی غلط فہمی میں نہ رہیں۔

مزید خبریں :