پاکستان
29 اپریل ، 2012

لیاری آپریشن کے خلاف سندھ،بلوچستان میں احتجاج

لیاری آپریشن کے خلاف سندھ،بلوچستان میں احتجاج

کراچی… لیاری آپریشن کیخلاف سندھ اور بلوچستان کے شہروں میں احتجاج کیا گیا۔حب میں مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔ نواب شاہ میں بلوچ اتحاد کی جانب سے سانگھڑ روڈ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اورمظاہرہ کیاگیا۔ ٹنڈو جام میں لیاری آپریشن کے خلاف بلوچ برادری کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے ٹنڈو جام تھانے کا گھیراوٴ بھی کیا اورنعرہ بازی کی۔اس دوران نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے بازاراور دکانیں بند کرادیں۔ دادو میں پیپلزپارٹی شہید بھٹو کے کارکنوں نے آپریشن کے خلاف پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کی۔ حب میں لیاری آپریشن کے خلاف شہری حب ریورروڈ پر آگئے اور احتجاج شروع کردیا مظاہرین نے کراچی کوئٹہ شاہراہ بلاک کردی جس سے ٹریفک کچھ دیر تک کے لئے معطل رہا۔۔پولیس نیمظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کی۔

مزید خبریں :