29 اپریل ، 2012
لاہور… مسلم لیگ ق کے صدرسینیٹرچودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ فوج کو اقتدارمیں آنے کا کوئی شوق نہیں ،وہ سیاستدانوں کی انتہا دیکھ رہی ہے جبکہ وہ حکمِ امتناعی کے باوجود شہباز شریف کو وزیراعلیٰ پنجاب تسلیم کرتے ہیں۔ لاہورمیں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سینیٹرچودھری شجاعت حسین نے کہاکہ پنجاب کے حکمران اگر عدلیہ کے احکامات ماننے کے دعویدار ہیں تو عدالتی حکم پرجلد از جلد بلدیاتی انتخابات بھی کرائیں،اس سے ان پر پنجاب میں ن لیگ کی مقبولیت کا پول بھی کھل جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہونگے،ہمارے چوزوں کو ساتھ ملاکر پنجاب میں حکومت کرنے والے جتنا مرضی دانا ڈالیں،وہ اپنی اصل جماعت میں واپس ضرور آئیں گے۔