29 اپریل ، 2012
لاہور… گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سپریم کورٹ کے غیرآئینی احکامات ماننے کے پابند نہیں۔ گورنر ہاوٴس میں جرمن میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے گورنر لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم 20 کروڑ عوام کے نمائندے ہیں۔ پاکستان میں آزادی اظہار کی مکمل آزادی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، مسلمان امن اور سلامتی پر یقین رکھتے ہیں۔ گورنرپنجاب سے وفاقی وزیرقانون فاروق ایچ نائیک نے بھی ملاقات کی۔ دونوں رہنماوٴں نے وزیراعظم کو سپریم کورٹ کی طرف سے دی گئی سزا اور مجموعی سیاسی صورت حال پر گفت گو کی۔