کھیل
29 اپریل ، 2012

موٹو جی پی : اسپینش گراں پری آسٹریلیا کے کیسی اسٹونر نے جیت لی

موٹو جی پی : اسپینش گراں پری آسٹریلیا کے کیسی اسٹونر نے جیت لی

پیرس … موٹو جی پی سیزن کی دوسری ریس ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کے کیسی اسٹونر نے جیت لی۔ اسپین کے شہر جیریز میں ہونے والی اسپینش گراں پری کے فائنل راوٴنڈ کا آغاز جورگے لورینزو نے پول پوزیشن سے کیا تھا مگر کیسی اسٹونر نے اپنی مہارت سے دیگر رائیڈرز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ ریس 45 منٹ اور 33.897 سکینڈز کے ساتھ جیت لی۔ اسپین کے جورگے لورینز 0.94 کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔ ڈینی پیڈروسا نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

مزید خبریں :