30 جنوری ، 2015
اسلام آباد....... تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے مسجدوامام بارگاہ کربلا لکھی درشکارپورمیں نمازجمعہ کے دوران دھماکے کی پرزورمذمت کرتے ہوئے ہفتہ کوایام عسکری کے پروگراموں میں آوازاحتجاج بلندکرنے جبکہ اتوارکویوم سوگ منانے کااعلان کیاہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اس وقت دنیاکوخونریزی ،قتل غارت گری ، تباہی وبربادی ، خودکش حملوں اورجدل وجدال کاسامناہے ، جس کاسب سے بڑانشانہ وطن عزیز پاکستان ہے،سانحہ شکارپورسے ایک مرتبہ پھرثابت ہوگیاہے کہ ضرب عضب آپریشن دہشتگردوں کی موت ہے جسے سبوتاژکرنے کیلئے پورازورصرف کیاجارہاہے ،قتل غارت گری کی ان مذموم کاروائیوں میں ہماراازلی دشمن مکمل طورپرملوث ہے جس نے پہلے سانحہ پشاورازاں بعدراولپنڈی میں سانحہ امام بارگاہ چٹیاں ہٹیاں اورصادق آباد کرایاآج شکارپورمیں نمازیوں کے خون سے ہولی کھیل کربربریت کابدترین مظاہرہ کیاگیا جس میں تین درجن کے قریب شہادتیں اوربیسیوں نمازی زخمی ہوئے جن کے سوگواران کے غم میں پوری قوم برابرکی شریک ہے ۔ آقای موسوی نے اہل وطن سے اپیل کی کہ وہ پرامن رہ کردشمن کی سازش کوناکام کردیں ،بیداری کیساتھ اپنی ذمہ داریوں کاادراک کریں اوردنیاکوبتادیاکہ یہاں کوئی مذہبی تنازعہ نہیں بلکہ دہشت گردی انسانیت سوزکاروائیاں مشترکہ دشمن کی کارستانی ہے،ہماراازلی دشمن بھارت ابھی تک افغانستان کے راستے سرگرم دہشتگردوں کیلئے سہولت کارکاکرداراداکررہاہے۔ انہوں نے واضح کیاکہ تحریک نفاذفقہ جعفریہ حکومت کے قومتی سلامتی پلان اورضرب عضب آپریشن کی مکمل تائید اوراس کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کوہم نظریہ اساسی پاکستان کادشمن گردانتے ہیں۔