02 فروری ، 2015
کراچی.....سابق صوبائی وزیرصنعت وتجارت وحق پرست رکن سندھ اسمبلی عبدالرئوف صدیقی نے لندن میں قائدتحریک الطاف حسین سے ٹیلیفون پررابطہ کیااوران سے تنظیمی امور سمیت ملک خصوصاًسندھ اورکراچی کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال پرتفصیلی گفتگوکی۔ٹیلی فون پرہونے والی گفتگومیںعبدالرئوف صدیقی نے قائدتحریک کی خیریت دریافت کی اوران کی خیرو عافیت کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضوردعا کی۔رئوف صدیقی سے ہونیو الی ٹیلیفونک گفتگومیں الطاف حسین نے تاجروں اورصنعتکاروںکے لئے چندروزقبل رابطہ کمیٹی کے متنازعہ بیان پرسخت برہمی کااظہارکیا اورکہاکہ ایس ایم منیر،میاںزاہد،سراج قاسم تیلی اوردیگرتاجروصنعتکارانتہائی اہم مواقع پر مجھے قابل عمل مشورے دیتے رہے ہیں لہٰذا ان کااحترام کیاجانا چاہئے،صنعتکاراورتاجرپاکستان خصوصاًکراچی کی معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیںیہ معاشرے کاعزت دارطبقہ ہیں لہٰذارابطہ کمیٹی بیان دیتے وقت احتیاط کیاکریںاورجلدبازی میںایساکوئی بیان ہرگزنہ دے جس سے مجھے براہ راست صدمہ پہنچے۔بعدازاں عبدالرئوف صدیقی نے الطاف حسین کاشکریہ اداکیااوران کی صحت وتندرستی اوردرازی عمرکے لئے دعائیںکیں۔دریں اثنا رابطہ کمیٹی نے ثانوی تعلیمی بورڈ ،کراچی کی جانب سے دسویں جماعت کے امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس جمع کروانے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اعلان کو کراچی کے طلباء وطالبات اور اسکولوں کیلئے خوش آئند قرار دیا ہے ۔ایک خیر مقدمی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ گزشتہ دنوں شہر میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے سبب جو طلباء امتحانی فارم جمع نہیں کرواسکے تھے اورلیٹ فیس لگنے سے انہیں شدید اذیت کا سامنا تھاجس پر میٹرک بورڈکی سیکریٹری کی جانب سے بغیرلیٹ فیس کے فارم جمع کروانے کی تاریخ میں تو سیع کے اقدام نے کراچی کے طلباء اور انکے والدین کی اس پریشانی کا خاتمہ کردیا ہے۔جبکہ نویںجماعت کی لیٹ فیس 29جنوری سے قبل کی وصول کرنے اورلیٹ فیس میںاضافہ نہ کرنے کو بھی خوش آئندقراردیاہے ۔