04 فروری ، 2015
کراچی......کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرا ر ہے۔آج ٹریڈن کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس 35ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔ایک موقع پر انڈیکس میں 185پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں انڈیکس 35ہزار 17پوائنٹس کی ریکارڈبلند ترین سطح پرپہنچ گیا۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز بھی تیزی رہی اور ٹریڈنگ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 232پوائنٹس اضافے سے 34676پوائنٹس پر بند ہوا تھا ۔