04 فروری ، 2015
کراچی..........پاکستان پیپلزپارٹی کے تحت سانحہ شکارپور کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کراچی میں کلفٹن 2 تلوار پر شمعیں روشن کی گئیں۔ اس موقع پر نائب صدر پیپلزپارٹی شیری رحمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم قومی سلامتی پر سیاست نہیں کرنا چاہتے، عوام اور نوجوان دہشت گردوں سے اپنا مستقبل چھین کر واپس لیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ عوام کی جنگ ہے اور اسکے خلاف پیپلزپارٹی ہمیشہ فرنٹ لائن پر ہے اور رہے گی، ان کا کہنا تھا کہ سانحہ شکارپور کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔