10 نومبر ، 2022
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف جہاں پاکستان کی جیت پر سڈنی گراؤنڈ خوشی سے جھوم اٹھا وہیں پاکستانی کھلاڑی بھی جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے اسٹیڈیم میں اتر آئے ۔
اس موقع پر کہیں کمنٹیٹر زینب عباس مائیک لیے کھلاڑیوں کے جذبات پوچھتی نظر آئی وہیں شاہین شاہ آفریدی ، بابر اعظم اور حارث رؤف بھی خوشی سے اچھلتے نظر آئے۔
اسٹیڈیم میں جاتے وقت زینب عباس کے پوچھے گئے سوال پر قومی اسکواڈ کا ایک ہی جواب تھا الحمد اللہ !
دوسری جانب اسٹیڈیم میں شاہین شاہ آفریدی کی خوشی کا عالم یہ تھا کہ انہوں نے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کو ایک ساتھ گود میں اٹھالیا ۔
بعد ازاں کھلاڑیوں نے اسٹیڈیم میں گروپ کی صورت اسٹیڈیم کا چکر بھی لگایا اور شائقین کرکٹ کا ہاتھ ہلا ہلا کر شکریہ ادا کیا۔