Time 07 جون ، 2025
پاکستان

عیدالاضحیٰ پر صحیح جانور چُننا بچوں کا کھیل نہیں ہے: جرمن سفیر

عیدالاضحیٰ پر صحیح جانور چُننا بچوں کا کھیل نہیں ہے: جرمن سفیر
آج 7 جون بروز ہفتے کو ملک بھر میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے__فوٹو: فائل

پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر ایلفرڈ گرانیس (Alfred Grannas) کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر صحیح جانور چُننا بچوں کا کھیل نہیں ہے۔

عید قرباں کے موقع پر  جرمن سفیر نے عید کے دوران ڈیوٹی پر موجود گارڈز کے لیے مویشی منڈی کا چکر لگایا تاکہ ان کے لیے بھی دُنبے لیے جا سکیں۔

بعد ازاں انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ عیدالاضحیٰ پر صحیح جانور چُننا بچوں کا کھیل نہیں ہے۔

جرمن سفیر کی جانب سے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جانور ڈھونڈنے کی ویڈیو شیئر کی گئی اور ساتھ ہی عید الاضحیٰ کی مبارکباد بھی دی گئی۔

واضح رہے کہ آج 7 جون بروز ہفتے کو ملک بھر میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے اور نماز عید کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمیؑ کی پیروی میں جانور قربان کیے جا رہے ہیں۔

ملک کے طول و عرض میں چھوٹے بڑے شہر اور قصبوں میں نماز عید کے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا، سنت ابراہیمیؑ کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی بھی کی جارہی ہے۔

نماز عید کے موقع پر عید گاہوں اور مساجد میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔


مزید خبریں :