10 نومبر ، 2022
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹوں سے بدترین شکست دے کر فائنل کے لیےکوالیفائی کرلیا اور بھارتی ٹیم کو ایک بار پھر ناک آؤٹ میچ میں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔
کرکٹ میں اگر لفظ 'چوکرز' پکارا جائے تو سب سے پہلے ایک ہی ٹیم کا نام ذہن میں آتا ہے وہ ہے جنوبی افریقا، کیونکہ تاریخ بتاتی ہے کہ وہ ہر بار آئی سی سی ایونٹس میں باہر ہوجاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ ایک بھی بار ورلڈکپ کا فائنل نہیں کھیل سکی۔
کھیل میں چوکرز کا مطلب یہ ہے کہ ایونٹ کی فیورٹ ٹیم غیر متوقع طور پر برا کھیل پیش کر کے شکست سے دوچار ہوتی ہے۔
اگر بھارتی کرکٹ ٹیم کی گزشتہ کچھ سالوں میں آئی سی سی ایونٹس میں کارکردگی دیکھیں تو یہ کہا جا سکتا ہے کہ'جنوبی افریقا پرانا ہوگیا،بھارت دنیائے کرکٹ کا نیا چوکر بن گیا'۔
بھارتی ٹیم نے 2013 کی چیمپئن ٹرافی جیتنے کے بعد سے 8 آئی سی سی ایونٹس کھیلے اور ہر بار فیورٹ ہونے کے باوجود وہ ٹورنامنٹ جیتنے میں ناکام رہی۔
گزشتہ 8 آئی سی سی ایونٹس میں بھارت کی کارکردگی:
اگر بھارتی ٹیم کی گزشتہ 8 آئی سی سی ایونٹس میں کارکردگی پر نظر ڈالیں تو معلوم ہوتا ہے کہ صرف جنوبی افریقا ہی چوکرز نہیں بلکہ اب بھارت بھی دنیائے کرکٹ کا نیا چوکر بن گیا ہے۔
بھارتی ٹیم کے جمعرات کو انگلینڈ کے ہاتھوں سیمی فائنل میں عبرتناک شکست کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی بھارت کو چوکرز قرار دینا شروع کردیا ہے۔