پاکستان
Time 13 نومبر ، 2022

میگا ٹورنامنٹ میں فائنل تک پہنچنے پر گرین شرٹ پر فخر ہے: شہباز شریف

پاکستان نے فائنل میں شاندار بولنگ کی لیکن انگلینڈ بہت اچھا کھیلا: وزیراعظم— فوٹو:فائل
پاکستان نے فائنل میں شاندار بولنگ کی لیکن انگلینڈ بہت اچھا کھیلا: وزیراعظم— فوٹو:فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈکپ فائنل میں ٹیم کی شکست پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انگلینڈ نے ورلڈکپ فائنل میں گرین شرٹس کو شکست دی اور دوسری بار ٹی ٹوئنٹی کا چیمپئن بن گیا۔

اس پر ردعمل میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ٹیم پاکستان نے محنت اور جرات سے مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے فائنل میں شاندار بولنگ کی لیکن انگلینڈ بہت اچھا کھیلا، میگا ٹورنامنٹ میں فائنل میچ تک پہنچنے پر گرین شرٹ پر فخر ہے۔

مزید خبریں :