Group A

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
سری لنکا 3 3 0 6
نامیبیا 3 2 1 4
آئرلینڈ 3 1 2 2
نیدرلینڈ 3 0 3 0

Group B

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
اسکاٹ لینڈ 3 3 0 6
بنگلہ دیش 3 2 1 4
عمان 3 1 2 2
پاپوا نیو گنی 3 0 3 0

Group 1

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
انگلینڈ 5 4 1 8
آسٹریلیا 5 4 1 8
جنوبی افریقہ 5 4 1 8
سری لنکا 5 2 3 4
ویسٹ انڈیز 5 1 4 2
بنگلہ دیش 5 0 5 0

Group 2

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
پاکستان 5 5 0 10
نیوزی لینڈ 5 4 1 8
انڈیا 5 3 2 6
افغانستان 5 2 3 4
نامیبیا 5 1 4 2
اسکاٹ لینڈ 5 0 5 0
آپ نے چیمپئنز کی طرح کھیلا، اپنا سر بلند رکھیں: بابر کا ٹیم کو پیغام | کھیل - Geo.tv

کھیل
Time 13 نومبر ، 2021

آپ نے چیمپئنز کی طرح کھیلا، اپنا سر بلند رکھیں: بابر کا ٹیم کو پیغام

یقیناً ہم اس سے سبق سیکھیں گے اور مضبوط ہو کر کم بیک کریں گے: بابر اعظم۔ فوٹو: فائل
یقیناً ہم اس سے سبق سیکھیں گے اور مضبوط ہو کر کم بیک کریں گے: بابر اعظم۔ فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کھلاڑیوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اپنے سر بلند رکھیں۔

آسٹریلیا کے ہاتھوں سیمی فائنل میں شکست کے بعد سوشل میڈیا پر کچھ صارفین کی جانب سے قومی کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ موجودہ و سابق کرکٹرز اور سیاستدانوں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے پاکستانی ٹیم کو بہترین مقابلہ کرنے پر داد دی۔

میچ میں شکست کے بعد بابر اعظم کا کھلاڑیوں کے لیے ویڈیو پیغام بھی سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی کھلاڑی ہار کا ذمہ داری کسی ایک کھلاڑی کو قرار نہیں دے گا، ہم بطور ٹیم کھیلے اور بطور ٹیم ہی ہارے ہیں۔

اس کے علاوہ محمد رضوان، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

اب بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر بھی ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے ٹیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے سروں کو بلند رکھیں، آپ بہت ہی متاثر کن تھے اور ایک حقیقی چیمپئن کی طرح کھیلے۔

قومی ٹیم کے کپتان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یقیناً ہم اس سے سبق سیکھیں گے اور مضبوط ہو کر کم بیک کریں گے، مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے۔


مزید خبریں :