کھیل
Time 11 نومبر ، 2021

آسٹریلیا جیسی ٹیم کو چانس دینگے تو وہ میچ لے جاتے ہیں، بابر اعظم

آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ —فوٹو: پی سی بی
آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ —فوٹو: پی سی بی 

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کاکہنا تھا کہ اچھی ٹیم کو اگر چانس دیں گے تو میچ جیتنا مشکل ہوجاتا ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ  میچ کا ٹرننگ پوائنٹ حسن علی کا کیچ ڈراپ کرنا تھا۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ جس طرح ٹیم نے ایونٹ کھیلا میٕں بطور کپتان مطمئن ہوں۔ 

واضح رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 177 رنز کا ہدف دیا جو اس نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 19 اوورز میں مکمل کیا۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی 5 وکٹیں 96 رنز پر گر گئیں تھیں لیکن  مارکس اسٹوئنس اور متھیو ویڈ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو دوسری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچا دیا۔

19ویں اوور میں حسن علی نے میتھوویڈ کا کیچ چھوڑ اجو پاکستان کی شکست کی وجہ بنی،ویڈنے کیچ ڈراپ ہونے کے بعد شاہین آفریدی کو 3 لگاتار چھکے مار کر میچ ختم کردیا۔

 ویڈ نے17 گیندوں پر برق رفتار 41 رنز بنائے  جبکہ مارکس مارکس اسٹوئنس نے 40 رنز بناکر ٹیم کو فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

مزید خبریں :