Group A

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
سری لنکا 3 3 0 6
نامیبیا 3 2 1 4
آئرلینڈ 3 1 2 2
نیدرلینڈ 3 0 3 0

Group B

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
اسکاٹ لینڈ 3 3 0 6
بنگلہ دیش 3 2 1 4
عمان 3 1 2 2
پاپوا نیو گنی 3 0 3 0

Group 1

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
انگلینڈ 5 4 1 8
آسٹریلیا 5 4 1 8
جنوبی افریقہ 5 4 1 8
سری لنکا 5 2 3 4
ویسٹ انڈیز 5 1 4 2
بنگلہ دیش 5 0 5 0

Group 2

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
پاکستان 5 5 0 10
نیوزی لینڈ 5 4 1 8
انڈیا 5 3 2 6
افغانستان 5 2 3 4
نامیبیا 5 1 4 2
اسکاٹ لینڈ 5 0 5 0
ویڈ اور فنچ نے ورلڈکپ کا فائنل کن انجریز کے ساتھ کھیلا؟ کرکٹر ز کا انکشاف | کھیل - Geo.tv

کھیل
Time 18 نومبر ، 2021

ویڈ اور فنچ نے ورلڈکپ کا فائنل کن انجریز کے ساتھ کھیلا؟ کرکٹر ز کا انکشاف

وطن واپس پہنچنے پر ٹی ٹوئنٹی چیمپئن ٹیم آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے پریس کانفرنس کی/ فائل فوٹو
وطن واپس پہنچنے پر ٹی ٹوئنٹی چیمپئن ٹیم آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے پریس کانفرنس کی/ فائل فوٹو 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فاتح ٹیم آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے وطن پہنچنے پر پریس کانفرنس کے دوران ٹورنامنٹ میں اپنی انجریوں سے متعلق انکشافات کیے۔

وطن واپس پہنچنے پر ٹی ٹوئنٹی چیمپئن ٹیم آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے پریس کانفرنس کی جس دوران میتھیو ویڈ نے انکشاف کیا کہ وہ ورلڈکپ فائنل مس کرنے کے بالکل قریب تھے اور انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل سائیڈ اسٹرین کی گریڈ ٹو تکلیف کے ساتھ کھیلا۔

ویڈ کا کہنا تھا کہ انہیں اس قدر تکلیف تھی کہ وارم اپ کے دوران ہٹنگ کرنا ممکن نہیں تھا، فائنل کی رات پریشانی میں گزاری کہ شاید وہ فائنل میں حصہ نہ لے سکیں، وہ پریشان تھے کہ اگر آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کی اور ہٹنگ کرنا پڑی تو وہ کیا کریں گے۔

اس موقع پر گلین میکسویل نے بتایا کہ میتھیو ویڈ نے وارم اپ کے دوران انجری چھپانے کی ناکام کوشش کی، وارم اپ کے دوران دیکھ کر سب کو میتھیو ویڈ کی انجری کا علم ہو گیا۔

دورانِ پریس کانفرنس ایرون فنچ نے کہا کہ گھٹنے کی تکلیف کی وجہ سے ورلڈکپ کے دوران آرام دہ محسوس نہیں کر رہا تھا اور میچ کے بعد کھلاڑی مجھے اسپرے کیا کرتے تھے۔

واضح رہےکہ آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دےکر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔

مزید خبریں :