کھیل
18 نومبر ، 2021

ویڈیو : حسن علی نئے عزم کیساتھ دوبارہ گراؤنڈ میں اتر گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے بعد حسن علی نے بولنگ  پر محنت شروع کردی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر حسن علی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں پریکٹس سیشن کے دوران بولنگ پریکٹس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں حسن علی کے ہمراہ بولر حارث رؤف اور شاہنواز دھانی بھی موجود ہیں۔

 خیال رہے کہ  حسن علی نے حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ  میں 6 میچز میں صرف 5 وکٹیں لیں جب کہ سیمی فائنل میں اپنے چار اوورز میں 44رنز دیے اور سیمی فائنل میں ہی ان کے ہاتھوں سے اہم کیچ بھی ڈراپ ہوا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز  کا آغاز کل سے ہوگا جس کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں حسن علی بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں :