دلچسپ و عجیب
18 جولائی ، 2016

نیویارک کے گورنرز آئی لینڈ پر 4 مصنوعی پہاڑ قائم

نیویارک کے گورنرز آئی لینڈ پر 4 مصنوعی پہاڑ قائم

 


ایسے پہاڑ، جنہیں انسانی ہاتھوں اور مشینوں نے تخلیق کیا ہے، نیویارک اب مجسمہ آزادی کے بعد مصنوعی پہاڑوں سے بھی پہچانا جائے گا۔


پہاڑ، سمندر اور سبزہ قدرتی نظارے تو ویسے ہی توجہ کھینچ لیتے ہیں،لیکن اگر فطرت کے یہی نظارے ہوں تو انسانی ہاتھوں سے بنائے ہوئے ہوں، پھر تو دلچسپی کچھ اور بڑھ جاتی ہے۔


نیویارک ہاربر کا گورنرز آئی لینڈ تو اپنی مثال آپ ہے ہی، لیکن انسانی ہاتھوں اور مشینوں سے تیار کیے جانے والے پہاڑوں نے اس جگہ کو مرکز نگاہ بنادیا ہے۔


گورنر آئی لینڈ پر کرینوں کی مدد سے مٹی کے ڈھیر جمع کیے گئے اور پھر اس مٹی سے چار پہاڑ بنائے گئے،ان پہاڑوں پر نہ صرف ٹریکنگ اور ہائیکنگ کی جاسکتی ہے، بلکہ یہاں سے اسٹیچو اور لبرٹی کا نظارہ بھی خوب نظر آتا ہے اور تو اور سلائیڈز کے مزے بھی لیے جاسکتے ہیں، یہ مصنوعی پہاڑ 19جولائی سے عوام کے لیے کھول دیے جائیں گے۔

مزید خبریں :