دنیا
23 جولائی ، 2016

مقبوضہ کشمیر میں آج بھی مکمل شٹر ڈاون ہڑتال

مقبوضہ کشمیر میں آج بھی مکمل شٹر ڈاون ہڑتال


 


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی سفاکی کے خلاف آج مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کی جارہی ہے۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے مقبوضہ وادی میں پندرہ روز سے کرفیو نافذ کررکھا ہے۔ جس کی وجہ سے کھانے پینے کے سامان کی قلت سنگین ترہوتی جارہی ہے۔


مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کے ماورائے عدالت قتل کے بعد وادی بھر میں حالات کشیدہ ہیں، احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع پلوامہ میں نماز جمعہ کے بعد احتجاج کے دوران قابض بھارتی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک نوجوان مشتاق احمد بھٹ شہید ہوگیا۔


دیگر علاقوں میں فائرنگ سے درجنوں مظاہرین زخمی بھی ہوئے، ان میں سے 3کی حالت تشویش ناک ہے۔


حریت کانفرنس کی اپیل پر آج بھی مقبوضہ وادی میں مکمل شٹرڈاون ہڑتال کی جارہی ہے۔ اتوار اور پیر کو بھی ہڑتال کی اپیل کی گئی ہے۔

مزید خبریں :