پاکستان
24 جولائی ، 2016

رینجرز اختیارات کا معاملہ،پی پی قیادت کا دبئی میں اجلاس

رینجرز اختیارات کا معاملہ،پی پی قیادت کا دبئی میں اجلاس

 


دبئی پاکستانی سیاست کا مرکز بننے لگا،کراچی کے فیصلے سمندر پار ہونے لگے،سندھ میں رینجرز کو کتنے اختیارات دیے جائیں، کب تک دیے جائیں اور کہاں کہاں دیے جائیں۔


دبئی میں آصف علی زرداری کی رہائش گاہ پر پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس جاری ہے،جس میں رینجرز کے اختیارات اور قیام پر حتمی فیصلہ کیا جائےگا۔


اجلاس میں پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئر مین آصف علی زرداری، وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ اور پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور کے علاوہ دوسرے رہنمائوں نے شرکت کی ۔


سندھ میں رینجرز کے اختیارات اور صوبے میں اس کے مزیدقیام کے معاملے پر جاری ڈیڈ لاک کے خاتمے کی غرض سے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت دبئی میں سر جوڑ کر بیٹھ گئی ہے اور اتوار کو ہونے والے باضابطہ اجلاس سے قبل ہفتہ کی شب وہاں غیر رسمی مشاورتی عمل شروع ہوگیا ہے۔


اجلاس میں کہا گیا کہ پیپلز پارٹی تمام قومی اداروں کا احترام کرتی ہے اور وہ ان سے ٹکراؤ کی پالیسی پر یقین نہیں رکھتی۔ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ رینجرز کے اختیارات کا معاملہ افہام و تفہیم کے ماحول میں طے کیا جائے گا تاکہ سندھ میں پائیدار امن کو یقینی بنایا جاسکے۔

مزید خبریں :