پاکستان
25 جولائی ، 2016

خارجی طاقتوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے، مشیرقومی سلامتی

خارجی طاقتوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے، مشیرقومی سلامتی

 


قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ کا کہنا ہے کہ خارجی طاقتیں سازشیں کرکے عالم اسلام کو آپس میں لڑانا چاہتی ہیں، ان سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے، پاکستان ایران کے ساتھ سیکورٹی اور اقتصادی تعلقات مزید بڑھانا چاہتا ہے۔


قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ نے ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ایڈمرل علی شمخانی سےتہران میں ملاقات کی۔ ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ کسی ملک کو پاک ایران تعلقات کو نقصان پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔


قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ نے ایران کے وزیرداخلہ عبدالرضا رحمانی فاضلی سے بھی ملاقات کی جس میں پاک ایران تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بات کی گئی۔

مزید خبریں :