دنیا
28 جولائی ، 2016

ہلیری نے تاریخ رقم کر دی، بل کلنٹن نے مسلمانوں سے مدد مانگ لی

ہلیری نے تاریخ رقم کر دی، بل کلنٹن نے مسلمانوں سے مدد مانگ لی

 


ہیلری کلنٹن نے صدر بننے سے پہلے ہی امریکا میں تاریخ رقم کردی، کسی بڑی جماعت کی طرف سے پہلی خاتون صدارتی امیدوار نامزد ہوگئیں۔ سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے امریکی مسلمانوں سے مدد مانگ لی۔


امریکی صدارتی امیدوارہیلری کلنٹن کا کہناہے کہ صدر بنی تو آخری نہیں بلکہ پہلی خاتون صدر ہوں گی ۔


دوسری جانب ڈیموکریٹ نیشنل کنونشن میں ان کے شوہر سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے امریکی مسلمانوں سے مدد مانگ لی،ان کا کہنا تھا کہ مسلمان امریکا میں رہیں، مستقبل کی تعمیر میں ساتھ دیں۔


سابق صدربل کلنٹن نےکہاکہ اگر آپ مسلم ہیں اور دہشت گردی سے نفرت کرتے ہیں تو ہلیری کوجیتنےمیں مدددیں،آئیں مل کر مستقبل بنائیں، ڈیموکریٹس چاہتےہیں مسلمان یہاں ہوں۔

مزید خبریں :