پاکستان
28 جولائی ، 2016

ایم کیو ایم کا وزیراعلیٰ سندھ کے انتخابی عمل میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

ایم کیو ایم کا وزیراعلیٰ سندھ کے انتخابی عمل میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

 


ایم کیو ایم کا وزیراعلیٰ سندھ کے انتخابی عمل میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ ، قائد ایوان کا انتخاب کل ہوگا، کاغذات نامزدگی آج جمع کرائے جارہے ہیں ۔


ایم کیوایم کےپاس ایوان میں 51نشستیں ہیں،ایم کیوایم کے 10 ارکان سندھ اسمبلی ملک سے باہر اور ایک گرفتار ہے۔


دوسری طرف سید قائم علی شاہ کے استعفیٰ کے بعد سندھ اسمبلی نے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے شیڈول جاری کردیا ۔سیکریٹری اسمبلی کے مطابق 28 جولائی کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک وزیر اعلیٰ کے عہدے کے امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔


جانچ پڑتال کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست شام 6 بجے آویزاں کی جائے گی جس کے بعد 29جولائی کو 3 بجے اسمبلی کے اجلاس میں بذریعہ الیکشن نئے وزیر اعلیٰ سندھ کا انتخاب کیا جائیگا ،168 ارکان کے ایوان میں وزیر اعلیٰ کا انتخاب شو آف ہینڈز کے ذریعے کیا جائے گا ۔

مزید خبریں :