پاکستان
24 اگست ، 2016

پاکستان مخالف بات کرنیوالوں سے سمجھوتا نہیں ہو گا، نہال ہاشمی

پاکستان مخالف بات کرنیوالوں سے سمجھوتا نہیں ہو گا، نہال ہاشمی

 

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ پاکستان مخالف بات کرنے والوں سے کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

مسلم لیگ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹر نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ خاص سازش کے تحت کراچی کو یرغمال بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی والے مویشی منڈی کے جانور نہیں جن کی بولی لگائی جائے، اس شہر پر سب پارٹیوں کا حق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بحیثیت کراچی کا شہری ان کا فرض ہے کہ تماشائی نہ بنوں، گذشتہ واقعات کے بعد کوئی بھی چین کی نیند نہیں سوپایا ہوگا۔

نہال ہاشمی نے مزید کہا کہ سیاست نام ہے تعمیری کاموں کا،تخریبی کاموں کا نہیں،پاکستان مخالف بات کرنے والوں سے کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، ایم کیو ایم کے خلاف کاروائی ہوگی۔

مزید خبریں :