دنیا
25 اگست ، 2016

رمی جمرات کے مجموعی اوقات میں 12 گھنٹے کی کمی

رمی جمرات کے مجموعی اوقات میں 12 گھنٹے کی کمی

سعودی وزارت حج وعمرہ نے حج کے رکن رمی جمرات کے مجموعی اوقات میں 12گھنٹے کی پابندی عائد کردی ہے۔

سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق پابندی بھگدڑ جیسے واقعات سےبچنے اور حجاج کرام کی سلامتی اور حفاظت کے خاطر عائد کی گئی ۔

سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق 10 ذی الحج کے دن رمی کے اوقات میں4 گھنٹے کی پابندی ہوگی۔حجاج کرام صبح 6 سے 10:30 بجے تک رمی کا فریضہ انجام نہیں دے سکیں گے۔

11ذی الحج کے دن دوپہر 2 بجے سے شام 6 بجے تک حجاج اکرام رمی کا فریضہ انجام نہیں دے سکتے ۔

12 ذی الحج کو حجاج کرام پر رمی کا فریضہ ادا کرنےکے لیے صبح 10:30 سے دوپہر 2 بجے تک پابندی ہوگی ۔

رمی کے اوقات کی پابندی اژدہام سے بچنے اور حجاج کرام کی سلامتی اور حفاظت کے خاطر عائد کی گئی ہے۔

 

مزید خبریں :