پاکستان
28 اگست ، 2016

کراچی: ملیرہالٹ اور اطراف کےعلاقوں میں بارش

کراچی: ملیرہالٹ اور اطراف کےعلاقوں میں بارش

 

 

 

کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ ،گلشن اقبال ،گلستان جوہر اور اطراف کے علاقوں میں بارش کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں سیاہ بادلوں نے ڈیرے ڈال لئے ہیں،جس کے باعث چھٹی کے دن بھی موسم خوشگوارہوگیا ہے۔

گزشتہ روز بھی شہر بھر میں آندھی کے بادل جم کر برسے تھے ،تیز بارش سے ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں پانی جمع ہوگیا ،منڈی میں کیچڑ کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

کراچی کے ساتھ بدین ،تھر پارکر اور بلوچستان کے شہر حب میں بھی آج بادل خوب برسے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

 

مزید خبریں :