پاکستان
29 اگست ، 2016

نیب اور ایف بی آر مکمل ناکام ہو چکے ہیں، عمران خان

 

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نیب اور ایف بی آر مکمل ناکام ہو چکے ہیں،اب سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کردی ہے ۔

عمران خان نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم کرپشن چھپانے کیلئے ادارے تباہ کررہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ 7 ستمبر الیکشن کمیشن کا امتحان ہے ۔

اس سے قبل تحریک انصاف نے پانامالیکس پر سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کردی، جس میں وزیراعظم نواز شریف اور اہل خانہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

دوسری طرف وزيراعظم کے خلاف تحریک انصاف کے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے پر ن لیگ کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی پٹیشن کا بھی وہی حشر ہوگا جو 3 سال سے اس جماعت کی دیگر تحریکوں اور پیٹشنز کا ہورہا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سپریم کورٹ ، الیکشن کمیشن اور اسپیکر کا فیصلہ قبول کرنے کے لیے تیار رہیں ۔

مزید خبریں :