دنیا
31 اگست ، 2016

سیکیورٹی خدشات ، فرینکفرٹ ائیر پورٹ ٹرمینل خالی کرالیا گیا

سیکیورٹی خدشات ، فرینکفرٹ ائیر پورٹ ٹرمینل خالی کرالیا گیا

 

جرمنی کے سب سے بڑے فرینکفرٹ ائیر پورٹ کےٹرمینل کو سیکیورٹی خدشات پر خالی کرالیا گیا،تاہم کچھ دیربعد ہی ا ئیر پورٹ انتظامیہ نے ٹرمینل کو کلیئر قرار دے دیا۔

فرینکفرٹ ائیر پورٹ پر نامعلوم وجوہات کی بنا پر افرا تفری مچ گئی،جرمن پولیس کے مطابق یہ ابھی تک واضح نہیں ہوا ہے کہ ائیر پورٹ کے ٹرمینل خالی کیوں کرائے گئے تھے۔

انتظامیہ کے مطابق ایک شخص ائیر پورٹ کی سیکیورٹی چیک پر مکمل چیکنگ کرائے بغیر ائیر پورٹ کے حساس علاقے میں داخل ہوا۔اس شخص کے پاس ممنوعہ شے موجود تھی یا نہیں، مشتبہ شخص نے حساس علاقے میں جانے کی حرکت جان بوجھ کر کی یا غیر ارادی طورر پر کی۔ یہ بھی واضح نہیں ہے۔

مزید خبریں :