دنیا
23 ستمبر ، 2016

ننگرہار :امریکی فضائی حملے، 30 شدت پسندہلاک

ننگرہار :امریکی فضائی حملے، 30 شدت پسندہلاک

 

افغان صوبے ننگرہار میں امریکی فضائی حملوں میں 5 غیرملکیوں سمیت 30 شدت پسند مارے گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق امریکی فضائی حملے صوبہ ننگر ہار کے کوٹ، نازیان اور ہسارک اضلاع میں گذشتہ رات کیے گئے، ہلاک ہونے والے شدت پسندوں میں پانچ پاکستانی بھی شامل ہیں، جبکہ چھ شدت پسند زخمی ہوئے ہیں۔

افغان حکام اس حوالے سے مزید اعداد وشمار جمع کررہے ہیں جس کے بعد اصل صورتحال سامنے آئے گی۔

مزید خبریں :