پاکستان
26 ستمبر ، 2016

انسداد ِبدعنوانی فورم کی تشکیل کیلئے سارک اجلاس آج ہوگا

انسداد ِبدعنوانی فورم کی تشکیل کیلئے سارک اجلاس آج ہوگا

ریاض حسین .... سارک کا دو روزہ سیمینار آج سے اسلام آباد میں شروع ہورہا ہے ۔ جس میں سارک ممالک کا انسداد ِبدعنوانی فورم تشکیل دیا جائے گا ۔

سارک اینٹی کرپشن سیمینار میں شرکت کےلیے سارک ملکوں کے مندوبین اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ۔ بھارتی سینٹرل ویجلینس کمیشن کا وفد بھی پریمانشو بسواس کی سربراہی میں پاکستان پہنچ گیاہے۔

سیمینار کا اہتمام قومی احتساب بیورو سارک سیکریٹریٹ کے اشتراک سے کررہا ہے۔

سیمینار کے انعقاد سے جنوبی ایشیائی ممالک میں بدعنوانی کے خاتمے کے لیے تعاون مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں :