پاکستان
27 ستمبر ، 2016

سندھ میں تعلیم کی بہتری کیلئے وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس

سندھ میں تعلیم کی بہتری کیلئے وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبے میں تعلیم سے متعلق اہم اجلاس میں شعبے میں بہتری کے امور زیر غور ہیں۔

اجلاس میں وزیرتعلیم جام مہتاب ڈہر،سیکرٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو و دیگر شریک ہیں،اس موقع پر تعلیم کے شعبے میں بہتری سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے۔

صوبائی وزیرتعلیم نے اجلاس کو بتایا کہ حکومت شعبے کی بہتری کے لئے سنجیدہ ہے، 5سالہ پروگرام کے 2سال گزرچکے ہیں،پروگرام پر محکمہ تعلیم کامیابی سے عمل درآمد کررہا ہے۔

جام مہتاب ڈہر کا کہناتھاکہ ملازمین اوراساتذہ پر نظر رکھنےکیلئے 200سے زائد مانیٹرنگ اسسٹنٹ رکھے،قدیم اسکولوں کی عمارتوں کا مرمتی کام کرایا گیا ہے۔

سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو نے اجلاس کے دوران بتایا کہ سرکاری اسکولوں میں طلباکی حاضری بڑھانےکیلئےمختلف اقدامات کیے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے عوام کی جانب سے علمی ایس ایم ایس سروس پر پوچھے گئے سوالات کے جوابات دئیے۔

 

مزید خبریں :