پاکستان
27 ستمبر ، 2016

بلوچستان میں افغان سمز کی دکانیں کھلی ہیں: انوشہ رحمان

بلوچستان میں افغان سمز کی دکانیں کھلی ہیں: انوشہ رحمان

 

وزیر مملکت انوشہ رحمان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں اپنے موبائل نیٹ ورک نہ آنے دینا غلطی تھی، وہاں افغان سمز کی دکانیں کھلی ہیں، اب بلوچستان میں موبائل ٹاورز لگانے کا کام 2018 کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا ۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کا اجلاس سینیٹر شاہی سید کی زیر صدرات ہوا، وزیر مملکت انوشہ رحمان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موبائل سروس شروع کرنے کے لیے ٹاورز لگائے جا رہے ہیں تاہم مختلف علاقوں میں سیکیورٹی کے علاوہ سیاسی مداخلت کا بھی سامنا ہے۔

پاکستان ٹیلی کام کے حکام نے بتایا کہ افغان ٹاورز کے سگنل بند نہیں کر سکتے،کمیٹی نے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے 13منصوبوں میں مبینہ کرپشن پر ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کر لی۔

مزید خبریں :