کھیل
28 ستمبر ، 2016

پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز،دبئی میں ٹرافی کی تقریب رونمائی

پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز،دبئی میں ٹرافی کی تقریب رونمائی

 

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز تیس ستمبر سے ہوگا، ٹرافی کی تقرئب رونمائی آج دبئی میں ہوئی ،اس موقع پرپاکستان کےکپتان اظہر علی اور ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر موجود تھے ۔

فوٹو سیشن کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتان سیریز کے حوالے سے پرجوش نظر آئے ،ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر پر امید ہیں کہ ون ڈے سیریز میںپرفارمنس مختلف ہوگی ،اظہر علی بھی ٹی ٹوئنٹی کی طرح ون ڈے میں بھی اچھی پرفارمنس دکھانے کے لئے پرجوش ہیں۔