کاروبار
24 اکتوبر ، 2016

افغانستان، افیون کی پیداوارمیں 43 فیصد اضافہ

افغانستان، افیون کی پیداوارمیں 43 فیصد اضافہ

افغانستان میں اس سال افیون کی پیداوار میں پچھلے سال کے مقابلے میں 43 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پوست کی کاشت کو روکنے کی کارروائیاں ختم ہو کر رہ گئی ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق افغانستان میں طالبان کو ملنے والی عسکری اور جغرافیائی کامیابیوں کے بعد ملک میں پوست کی کاشت میں کمی کے بجائے مزید اضافہ ہوا ہے۔

اقوام متحدہ کے منشیات اور جرائم کی روک تھام کے ادارے یو این او ڈی سی نے بتایا ہے کہ 2016ء میں افغانستان میں جتنے رقبے پر پوست کی کاشت کی گئی، وہ ایک سال پہلے 2015ء کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ تھا۔

عالمی ادارے کے دفتر برائے انسداد منشیات وجرائم کے اعداد و شمار کے مطابق افغانستان سے امریکا کی قیادت میں اتحادی جنگی دستوں کے زیادہ تر انخلاء کے بعد سے افغان سیکورٹی فورسز کو طالبان کے خلاف کارروائیوں میں بڑی کامیابیاں ملنے کے بجائے دھچکے زیادہ لگے ہیں۔

اس دوران اس ریاست کے جن نئے علاقوں میں طالبان عسکریت پسند اپنے قدم جمانے میں کامیاب ہوئے یا جو علاقے عملاً طالبان کے کنٹرول میں آ گئے، وہاں پوست کی کاشت میں اضافہ ہوا ہے۔

 

مزید خبریں :