دنیا
25 اکتوبر ، 2016

بھارتی فورسز نےاڑیسہ میں 27مائو نواز ماردئیے

بھارتی فورسز نےاڑیسہ میں 27مائو نواز ماردئیے

 

علیحدگی پسند ماؤ نواز باغیوں کی تحریک کو دبانے کیلئے بھارتی فورسز نے اڑیسہ میں کارروائی کر کے 27 ماؤ باغیو ں کو مار دیا، ہلاک ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔

بھارتی فورسز نے یہ کارروائی آندھرا پردیش اور اڑیسہ کی سرحد پر ملکن گری میں کی ،جس میں مرنے والے ماؤنوازوں کی تعداد 27 ہو گئی ہے۔

بھارتی سیکورٹی فورسز نے کل 24 لاشوں کو قبضے میں لیا تھا، لیکن آج صبح اس علاقے سے مزید 3 لاشیں ملی ہیں ، مارے جانے والوں میں مردوں کے ساتھ خواتین بھی شامل ہیں،آپریشن میں بھارتی فورسز کے2 کمانڈوز بھی شدید زخمی ہوئے۔

مزید خبریں :