پاکستان
27 اکتوبر ، 2016

کراچی: سول اسپتال لائی جانیوالی زہر سے متاثرہ لڑکی ہلاک

کراچی: سول اسپتال لائی جانیوالی زہر سے متاثرہ لڑکی ہلاک

 

طلحہ ہاشمی...کراچی کے سول اسپتال لائی جانے والی زہر خورانی سے متاثرہ لڑکی ہلاک ہوگئی ہے۔ اہل خانہ نے لڑکی کے سسرال والوں پر زہر دینے کا الزام لگایا ہے۔

سول اسپتال انتظآمیہ کے مطابق کچھ افراد ایک لڑکی کو سول اسپتال لیکر آئے تھے، لڑکی زہر خورانی سے متاثر تھی۔ طبی امداد سے قبل ہی لڑکی ہلاک ہوگئی۔

اطلاع ملنے پر لڑکی کے اہلخانہ سول اسپتال پہنچے۔ اہلخانہ کا کہنا ہے لڑکی جامع کلاتھ اپنے سسرال گئی تھی، جہاں اسے زہر دیا گیا ہے۔ مقتولہ کی والدہ نے بتایا اس کی بیٹی کو سسرال والوں نے بلایا تھا۔

اس کے سسرال والے اسے دھمکیاں دیتے رہتے تھے۔ ایس پی سٹی شہلا قریشی کا کہنا ہے کہ واقعے کی حتمی تحقیقات کے بعد ہی کچھ بات کی جاسکے گی، کہ واقعہ خود کشی ہے یا قتل، جبکہ لڑکی کے شوہر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :